QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیر جنگ؛

ایران کے شام میں قیام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، لیبرمین

16 Nov 2017 14:41

اسرائیل کے جنگی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ تل ابیب شام کو اسرائیل کیخلاف فرنٹ لائن میں تبدیل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیگا۔


اسلام ٹائمز، المیادین نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ اوگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ ہم شام کو اسرائیل کے خلاف فرنٹ لائن میں تبدیل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ صہیونی وزیر جنگ نے کہا کہ یہودی حکومت ایران کے شام میں قیام کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ لیبرمین نے اس سے پہلے بھی لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج ایران کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کو ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی فورسز کے ذریعے ہماری شمالی سرحدوں کو تقویت بخشے۔ لیبرمین نے اس سے قبل بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب کیلئے سب سے بڑا چیلنج شام میں حزب اللہ کی مدد سے ایران کا قیام ہے۔


خبر کا کوڈ: 683755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/683755/ایران-کے-شام-میں-قیام-کی-ہرگز-اجازت-نہیں-دیں-گے-لیبرمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org