QR CodeQR Code

نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ

20 Nov 2017 12:13

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے تاہم حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں نے اسلام آباد کو سیل کیا ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے، جبکہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 684517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684517/نواز-شریف-نے-اگر-آئینی-راستہ-چھوڑ-دیا-نقصان-پہنچے-گا-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org