QR CodeQR Code

جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

20 Nov 2017 23:48

بی کام پرائیوٹ سال اول، دوئم، سال اول و دوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلئے امتحانی فارم 4 دسمبر 2017ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، بی کام سال اول و دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ، جبکہ بی کام سال اول و دوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول، دوئم، سال اول و دوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلئے امتحانی فارم 4 دسمبر 2017ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بی کام سال اول و دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ، جبکہ بی کام سال اول و دوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاﺅنٹرز پر جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں، انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 684670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/684670/جامعہ-کراچی-بی-کام-پرائیوٹ-کے-امتحانی-فارم-جمع-کرانے-کی-تاریخ-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org