0
Monday 20 Nov 2017 23:48

جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول، دوئم، سال اول و دوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلئے امتحانی فارم 4 دسمبر 2017ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بی کام سال اول و دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ، جبکہ بی کام سال اول و دوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاﺅنٹرز پر جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں، انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 684670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش