QR CodeQR Code

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

25 Nov 2017 15:14

نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا ہے، فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں بھی مظاہرین مشتعل ہوگئے ہیں اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیض آباد دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، ادھر کراچی میں بھی مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لئے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو گیا ہے، فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں بھی مظاہرین مشتعل ہوگئے ہیں اور شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء نے ایم اے جناح روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی ہے، جس کے باعث مظاہرین کو منتشر کرانے کے لئے دھرنے کے اطراف مختلف تھانوں کی موبائلیں اور پولیس افسران و اہلکار پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اب تک دھرنے کے اطراف 6 پولیس موبائلیں اور پولیس اہلکار پہنچ چکے ہیں، دھرنے کی جگہ پر کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے، تاہم دھرنے کے شرکاء نے پولیس کو پر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 685656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685656/اسلام-آباد-کے-بعد-کراچی-میں-بھی-مذہبی-جماعتوں-دھرنے-خلاف-آپریشن-کی-تیاریاں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org