QR CodeQR Code

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جاتی امراء کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

26 Nov 2017 17:01

شہر لاہور کی گشیدہ صورتحال اور مخلتف مقامات پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے فارم ہاوس جاتی امراء کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ جاتی امراء کو جانیوالے راستوں پر کنٹرز رکھ کر راستوں کو بند کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امن و امان کی گشیدہ صورتحال اور شریف خاندان کی رہائشگاہ کے باہر مکنمہ احتجاج کے پیش نظر جاتی امراء فارم ہاوس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ شہر لاہور کی گشیدہ صورتحال اور مخلتف مقامات پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے فارم ہاوس جاتی امراء کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ جاتی امراء کو جانیوالے راستوں پر کنٹرز رکھ کر راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ مکمنہ احتجاج کے پیش نظر 800 پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ممکمہ احتجاج کے پیش نظر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس کے شیل اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 685888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/685888/کشیدہ-صورتحال-کے-پیش-نظر-جاتی-امراء-کی-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org