QR CodeQR Code

وکلاء اور بلدیاتی نمائندوں کے مابین تنازعہ حل کرنے کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس بلانیکا اعلان

27 Nov 2017 12:38

اپنے ایک بیان میں قائمقام ضلع ناظم نے کہا کہ فیملی پارک پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین کے مابین تنازعہ چلا آرہا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونیکا خدشہ ہے اور بہت جلد اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کانفرنس بلائی جائیگی جس میں وکلاء، تاجروں، ضلع، تحصیل، ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے اراکین کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ قائمقام ضلع ناظم مردان اسد علی نے وکلاء اور ناظم کونسلر اتحاد کے مابین پرانے جیل کی جگہ پر فیملی پارک تنازعے کے حل کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے کہا ہے کہ فیملی پارک پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین کے مابین تنازعہ چلا آرہا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے اور بہت جلد اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کانفرنس بلائی جائی گی جس میں وکلاء، تاجروں، ضلع، تحصیل، ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے اراکین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ پرانے جیل کی جگہ پر فیملی پارک یا جوڈیشل کمپلیکس کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے جیل کی جگہ پر جوڈیشل کمپلیکس یا فیملی پارک بنانے پر تمام سیاسی قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور کانفرنس میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 686031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686031/وکلاء-اور-بلدیاتی-نمائندوں-کے-مابین-تنازعہ-حل-کرنے-کیلئے-اعل-ی-سطحی-اجلاس-بلانیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org