QR CodeQR Code

کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں سے علامہ عارف واحدی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، علامہ شبیر میثمی

29 Nov 2017 18:27

سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو بیان میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ فیس بک پر مسرور نواز جھنگوی کی تحریر غلط ہے، نہ کوئی میٹنگ ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی سفارشات پیش کی گئی ہیں، کچھ لوگوں نے اگر اپنی طرف سے کوئی کام کیا اور بات کو یہاں تک پہنچایا ہے تو اس میں شیعہ علماء کونسل، علامہ عارف واحدی یا تنظیم کے کسی بھی فرد کا کوئی حصہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ عارف واحدی کی کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو بیان میں انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کے دعویٰ کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میری خود علامہ عارف واحدی سے بات ہوئی ہے، فیس بک پر مسرور نواز جھنگوی کی تحریر غلط ہے، اس کی اپنی بنائی ہوئی ہے، کالعدم جماعت سے نہ کوئی میٹنگ ہوئی ہے نہ ہی کوئی سفارشات پیش کی گئی ہیں، کچھ لوگوں نے اگر اپنی طرف سے کوئی کام کیا اور بات کو یہاں تک پہنچایا ہے تو اس میں شیعہ علماء کونسل، علامہ عارف واحدی یا تنظیم کے کسی بھی فرد کا کوئی حصہ نہیں ہے، اس کو کلی طور پر علامہ عارف واحدی نے رد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 686584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/686584/کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-رہنماؤں-سے-علامہ-عارف-واحدی-کی-کوئی-ملاقات-نہیں-ہوئی-شبیر-میثمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org