QR CodeQR Code

کے پی حکومت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی

7 Dec 2017 13:21

ابتدائی مرحلے میں صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موبائل پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق آپریشن تھیٹرز، ریگولر او ٹیز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے عملے پر ہوگا، ایل آر ایچ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


سلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موبائل پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق آپریشن تھیٹرز، ریگولر او ٹیز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے عملے پر ہوگا۔ ایل آر ایچ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ مذکورہ پابندی کا اطلاق تمام ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت تمام عملے پر ہوگا۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں۔


خبر کا کوڈ: 688338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688338/کے-پی-حکومت-نے-ایم-ٹی-آئی-ہسپتالوں-میں-عملے-موبائل-استعمال-پر-پابندی-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org