QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے، مزاحمتی قیادت

8 Dec 2017 11:28

سید علی گیلانی، یاسین ملک میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ 10 دسمبر کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر کشمیری مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں گے اور شام گئے گھروں میں بلیک آؤٹ کیا جائے گا جبکہ اسی دن لال چوک سرینگر میں متحدہ مزاحمتی قائدین کی سربراہی میں ایک پروقار احتجاجی ریلی بھی برآمد ہوگی جو سرینگر میں موجود اقوام متحدہ کے مقامی آبزرور آفس پر جاکر ایک یادداشت پیش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے اخبارات کے لئے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یروشلم دنیا میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی و دینی جذبات و احساسات کے ساتھ وابستہ ہے۔ اس مقدس سرزمین کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ فسطائی ذہن ٹرمپ انتظامیہ کا سیاسی دیوالیہ پن ہی قرار پاسکتا ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کا کہنا تھا کہ اس امریکی فیصلے کے خلاف پوری مقبوضہ کشمیر میں آج نماز جمعہ کے بعد بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ سید علی گیلانی، یاسین ملک، میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کو بدترین ریاستی تشدد و ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن انسانی حقوق کے چمپین اپنے تجارتی مفادات کی رکھوالی کیلئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر کشمیری مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں گے اور شام گئے گھروں میں بلیک آؤٹ کیا جائے گا جبکہ اسی دن لال چوک سرینگر میں متحدہ مزاحمتی قائدین کی سربراہی میں ایک پروقار احتجاجی ریلی بھی برآمد ہوگی جو سرینگر میں موجود اقوام متحدہ کے مقامی آبزرور آفس پر جاکر ایک یادداشت پیش کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 688514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688514/مقبوضہ-کشمیر-میں-یروشلم-کو-اسرائیل-کا-دارالخلافہ-قرار-دینے-کیخلاف-نماز-جمعہ-کے-بعد-احتجاج-کیا-جائے-مزاحمتی-قیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org