0
Friday 8 Dec 2017 11:28

مقبوضہ کشمیر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے، مزاحمتی قیادت

مقبوضہ کشمیر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے اخبارات کے لئے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یروشلم دنیا میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی و دینی جذبات و احساسات کے ساتھ وابستہ ہے۔ اس مقدس سرزمین کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ فسطائی ذہن ٹرمپ انتظامیہ کا سیاسی دیوالیہ پن ہی قرار پاسکتا ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کا کہنا تھا کہ اس امریکی فیصلے کے خلاف پوری مقبوضہ کشمیر میں آج نماز جمعہ کے بعد بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ سید علی گیلانی، یاسین ملک، میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کو بدترین ریاستی تشدد و ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن انسانی حقوق کے چمپین اپنے تجارتی مفادات کی رکھوالی کیلئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر کشمیری مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں گے اور شام گئے گھروں میں بلیک آؤٹ کیا جائے گا جبکہ اسی دن لال چوک سرینگر میں متحدہ مزاحمتی قائدین کی سربراہی میں ایک پروقار احتجاجی ریلی بھی برآمد ہوگی جو سرینگر میں موجود اقوام متحدہ کے مقامی آبزرور آفس پر جاکر ایک یادداشت پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 688514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش