QR CodeQR Code

عالمی ولن ٹرمپ دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف

9 Dec 2017 09:22

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی مذمتی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ امریکی صدر کے اس اقدام سے اسلامی دنیا میں بھونچال آگیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ایسی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کے محمد شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بیت المقدس کی اہمیت سے ہر کوئی آگاہ ہے۔ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ امریکی صدر کے اس اقدام سے اسلامی دنیا میں بھونچال آگیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ایسی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہیں۔ ٹرمپ بین الاقوامی ولن کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 688706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688706/عالمی-ولن-ٹرمپ-دنیا-کو-جنگ-کی-ا-گ-میں-جھونک-رہا-ہے-پاکستان-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org