QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرے، شیخ حسن جعفری

30 Apr 2011 18:34

اسلام ٹائمز:قائد بلتستان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی انتخابات سے قبل کئے گئے تمام وعدے بھول گئی، سکردو کو صرف وزیر اعلٰی کا عہدہ دیکر ٹرخایا گیا، پی پی حکومت کے قیام میں سکردو کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ھنزہ نگر کو ضلع بنانے پر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں


سکردو:اسلام ٹائمز۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان کے امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن کے وعدے بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن سے قبل قسم قسم کے وعدے وعید اور اعلانات کئے تھے لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد سارے وعدے بھول گئے، صرف وزیراعلٰی کا عہدہ دیکر ٹرخایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہونے میں سکردو کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مگر عوامی خواہشات اور ضروریات کے مطابق سکردو میں اضافی ضلع بنانے کے لئے عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے عوام مایوس ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ھنزہ کے عوام اور نمائندوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کی اور ضلع بنا کر دم لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے حقوق غضب کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے۔ تاہم اپنے حقوق کے لئے لڑنا اور تحفظ دینا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ سکردو سے پی پی پی کو ملنے والی پذیرائی کے مطابق عوامی خواہشات کا احترام بھی کرنا چاھئے۔


خبر کا کوڈ: 68878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/68878/پیپلز-پارٹی-کی-حکومت-اپنے-انتخابی-وعدے-پورے-کرے-شیخ-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org