0
Saturday 30 Apr 2011 18:34

پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرے، شیخ حسن جعفری

پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرے، شیخ حسن جعفری

سکردو:اسلام ٹائمز۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان کے امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن کے وعدے بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن سے قبل قسم قسم کے وعدے وعید اور اعلانات کئے تھے لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعد سارے وعدے بھول گئے، صرف وزیراعلٰی کا عہدہ دیکر ٹرخایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہونے میں سکردو کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مگر عوامی خواہشات اور ضروریات کے مطابق سکردو میں اضافی ضلع بنانے کے لئے عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے عوام مایوس ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ھنزہ کے عوام اور نمائندوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کی اور ضلع بنا کر دم لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے حقوق غضب کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے۔ تاہم اپنے حقوق کے لئے لڑنا اور تحفظ دینا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ سکردو سے پی پی پی کو ملنے والی پذیرائی کے مطابق عوامی خواہشات کا احترام بھی کرنا چاھئے۔

خبر کا کوڈ : 68878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش