QR CodeQR Code

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

13 Dec 2017 16:37

ملزموں میں ذبیح اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ گھی کے ڈبے میں تیار کیے گئے بم کا وزن 3 کلوگرام تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگرد بارودی مواد نوشہرہ سے پشاور منتقل کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے قاضی کلے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں میں ذبیح اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا، سی ٹی ڈی نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ گھی کے ڈبے میں تیار کیے گئے بم کا وزن 3 کلوگرام تھا۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 689731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689731/پشاور-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-دہشتگرد-بارودی-مواد-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org