QR CodeQR Code

بٹگرام میں خاتون کونسلر قتل

14 Dec 2017 12:01

پولیس کے مطابق بٹگرام کے نواحی گاؤں تمائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلر حُسن نساء کپڑے دھونے کیلئے گاؤں کے قریب واقع نہر گئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے اسے بے دردی سے قتل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں نامعلوم افراد نے خاتون کونسلر کو وحشیانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی لاش ندی کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بٹگرام کے نواحی گاؤں تمائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلر حُسن نساء کپڑے دھونے کیلئے گاؤں کے قریب واقع نہر گئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش ندی کنارے سے برآمد کرلی گئی ہے جس کے سر پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 689936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/689936/بٹگرام-میں-خاتون-کونسلر-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org