QR CodeQR Code

رئیس الاحرار کی برسی، نواز لیگ، مسلم کانفرنس کی الگ الگ تقاریب ہونگی

16 Dec 2017 10:29

قائم مقام سپیکر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کا سہرا قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی بیباک و نڈر قیادت کو جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء نے کہا ہے کہ 18دسمبر کو رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 50ویں برسی آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ادھر مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزادکشمیر کے صدر ملک حنیف نے یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران، کارکنان کو رئیس الاحرار کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں 18دسمبر کو بوقت 10بجے برسی تقریب میں بھرپور شرکت کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ قائم مقام سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کا سہرا قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی بیباک و نڈر قیادت کو جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 690288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690288/رئیس-الاحرار-کی-برسی-نواز-لیگ-مسلم-کانفرنس-الگ-تقاریب-ہونگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org