QR CodeQR Code

نون لیگ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کا راستہ روکنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ملک عزیر خان

16 Dec 2017 15:49

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی کے باوجود ہماری جماعت کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور آج بھی پوری قوم ان کیساتھ ہے، بعض عناصر کو جمہوریت کا تسلسل راس نہیں آیا، اس لئے اُنھوں نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد عزیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات قبل از وقت ہوں یا حکومتی کے آئینی مدت پوری کرنے کے بعد، مسلم لیگ نون کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے اپنے دورِ اقتدار میں یادگار ترقیاتی کام کرائے، جس کے نتیجہ میں ملک کے چاروں صوبوں کے مکین اسی نظریاتی جماعت پر اعتماد کرتے ہیں اور عام انتخابات میں ان کا فیصلہ مسلم لیگ نون کے ہی حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کا راستہ روکنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، قائد میاں محمد نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی کے باوجود ہماری جماعت کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور آج بھی پوری قوم ان کیساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کو جمہوریت کا تسلسل راس نہیں آیا، اس لئے اُنھوں نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشیں کیں، جن کی ہر سازش کو قائدین نے اپنی مدبرانہ حکمت عملی اور جراتمندانہ اقدامات کے ذریعے ناکام بنایا۔


خبر کا کوڈ: 690329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690329/نون-لیگ-جمہوریت-کے-استحکام-اور-آمریت-کا-راستہ-روکنے-کیلئے-اپنے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لا-رہی-ہے-ملک-عزیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org