QR CodeQR Code

آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو نہیں بھولے، آرمی چیف

16 Dec 2017 17:14

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، معصوم بچوں اور ان کے بہادر والدین کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو نہیں بھولے، وہ اب بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، معصوم بچوں اور ان کے بہادر والدین کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ملک میں قیام امن کے ذریعے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 690391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690391/آرمی-پبلک-اسکول-کے-شہدا-کو-نہیں-بھولے-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org