QR CodeQR Code

ناانصافی کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا، نواز شریف

17 Dec 2017 02:13

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ تنخواہ نہیں لی لیکن لاکھوں پاؤنڈز کے کاروبار کو یہ اثاثہ نہیں کہہ رہے جب کہ میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے دوترازو نہیں چلیں گے اور اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، جب کہ قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ تنخواہ نہیں لی لیکن لاکھوں پاؤنڈز کے کاروبار کو یہ اثاثہ نہیں کہہ رہے جب کہ میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران اور جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نا اہل کیا جائے گا، جو فیصلہ کل آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے اور نہ اس طرح کا انصاف پاکستان میں چلے گا، ہم اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، جب کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا اور میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے۔


خبر کا کوڈ: 690477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690477/ناانصافی-کیخلاف-بھرپور-تحریک-چلائیں-گے-قانون-آئین-کی-حکمرانی-کے-لیے-جو-کرنا-پڑا-کروں-گا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org