QR CodeQR Code

خیبرایجنسی کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کیلئے ورکشاپ

18 Dec 2017 14:15

پارٹی کے سربراہ عصمت اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ واپسی کے بعد فاٹا کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں، ان مسائل کے خاتمے کے لئے فاٹا کے نوجوانوں میں صلاحیتیں موجود ہے لیکن ان پر تھوڑی محنت کی ضرورت ہے جس کے بعد فاٹا کے نوجوان درپیش مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کےلئے لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی انقلابی لیگ پارٹی تحصیل باڑہ کے کارکانوں سمیت دیگر نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ ایک روزہ ورکشاپ اتوار کے روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کلنگہ اکاخیل میں رحمت میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اس موقع پر پارٹی کے سربراہ عصمت اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ واپسی کے بعد فاٹا کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں، ان مسائل کے خاتمے کے لئے فاٹا کے نوجوانوں میں صلاحیتیں موجود ہے لیکن ان پر تھوڑی محنت کی ضرورت ہے جس کے بعد فاٹا کے نوجوان درپیش مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو حکومتی اور ریاستی امور چلانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور دیگر مختلف موضوعات پر لیکچرز بھی دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 690790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690790/خیبرایجنسی-کے-نوجوانوں-کی-سیاسی-تربیت-کیلئے-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org