QR CodeQR Code

طاہرالقادری پنڈی کے شیطان کے ہاتھوں میں کھیل کر لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

20 Dec 2017 09:23

صحافیوں سے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈلائن جاری کرکے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ہی ڈیڈلائن پر چل رہی ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک ہونیکے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے، اس کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کرکے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ہی ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے، اس کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اب سیاست کرنے کی گنجائش نہیں رہی، اس لئے طاہرالقادری صاحب ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن کہیں ان کے واپس کینیڈا جانے کی تیاری تو نہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے، طاہرالقادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر دیتے ہیں، تاکہ ہنگامہ خیزی جاری رہے، لیکن عوام جان چکے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پنڈی کے شیطان کے ہاتھوں میں کھیل کر لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، قادری صاحب ایک عالم دین ہیں، مگر پنڈی کے شیطان نے انہیں ورغلا رکھا ہے اور اب یہ مکمل طور پر پنڈی کے شیطان کے نرغے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم ان کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 691187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691187/طاہرالقادری-پنڈی-کے-شیطان-ہاتھوں-میں-کھیل-کر-لاشوں-کی-سیاست-رہے-ہیں-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org