QR CodeQR Code

متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان اختلافات ختم

21 Dec 2017 22:40

بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا، جو 6 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس کا مقصد فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان سردمہری اور اختلافات کا خاتمہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا، جو 6 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان جاری سرد مہری کو ختم کرانے کیلئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دونوں رہنماﺅں کے تحفظات سنے اور گلے شکوے دور کرکے اختلافات ختم کرا دیئے۔


خبر کا کوڈ: 691594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691594/متحدہ-پاکستان-کے-سربراہ-فاروق-ستار-اور-ڈپٹی-کنوینر-عامر-خان-درمیان-اختلافات-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org