0
Thursday 21 Dec 2017 22:40

متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان اختلافات ختم

متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان اختلافات ختم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس کا مقصد فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان سردمہری اور اختلافات کا خاتمہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا، جو 6 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان جاری سرد مہری کو ختم کرانے کیلئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دونوں رہنماﺅں کے تحفظات سنے اور گلے شکوے دور کرکے اختلافات ختم کرا دیئے۔
خبر کا کوڈ : 691594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش