QR CodeQR Code

امریکی عوام پُرامن ہے لیکن صدر ٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

23 Dec 2017 15:31

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن ہمیں نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی امیدیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن ہمیں نیب چیئرمین سے اچھی امیدیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی گفتگو میں دھمکی آمیز لہجے سے پرہیز کرنا چاہیے، اداروں سے جنگ مناسب نہیں، اس سے ملک کو نقصان ہو سکتا ہے، عمران خان کی عمر 66 برس ہے، وہ اور میں ہم عمر ہیں، وہ پہلے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں، پھر انہیں سندھ آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن ہمیں نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پُرامن ہے، لیکن صدر ٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 691950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691950/امریکی-عوام-پ-رامن-ہے-لیکن-صدر-ٹرمپ-دنیا-کا-امن-خراب-کرنا-چاہتے-ہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org