0
Saturday 23 Dec 2017 15:31

امریکی عوام پُرامن ہے لیکن صدر ٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

امریکی عوام پُرامن ہے لیکن صدر ٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن ہمیں نیب چیئرمین سے اچھی امیدیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی گفتگو میں دھمکی آمیز لہجے سے پرہیز کرنا چاہیے، اداروں سے جنگ مناسب نہیں، اس سے ملک کو نقصان ہو سکتا ہے، عمران خان کی عمر 66 برس ہے، وہ اور میں ہم عمر ہیں، وہ پہلے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں، پھر انہیں سندھ آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے احتساب میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن ہمیں نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام پُرامن ہے، لیکن صدر ٹرمپ دنیا کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 691950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش