QR CodeQR Code

پیرا میڈیکس کا خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان

27 Dec 2017 13:34

28 دسمبر 2017ء کو ڈیوٹی آورز کیبعد 01 بجے صوبہ بھر کے تمام یونٹس اور ہسپتالوں میں پرامن احتجاجی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہونگے، جسمیں تمام سٹاف شرکت کریگا، پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو 03 جنوری کو صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس، ضلع پشاور، مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور فاٹا کی تمام ایجنسیوں سمیت صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس عدالتی ہڑتال کی گئی۔ جس کے تحت بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گئی۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر کے پیرا میڈیکل سٹاف کو آج علامتی ہڑتال میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کی ہے اور تاکید کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔ اسی اتفاق و اتحاد کی بدولت ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے۔ اگر حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہمارے جائز مسائل و مطالبات کے حل میں سنجیدہ رویہ نہ اپنایا اور فوری طور پر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات نہ کئے تو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 27 دسمبر سے ہسپتال کے پیرا میڈیکس اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیساتھ ساتھ 3 روز کیلئے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر علامتی احتجاج کر یں گے۔ 28 دسمبر 2017ء کو ڈیوٹی آورز کے بعد دن 01 بجے صوبہ بھر کے تمام یونٹس اور ہسپتالوں میں پرامن احتجاجی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوں گے، جس میں تمام سٹاف شرکت کرے گا۔ پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو 03 جنوری بروز بدھ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس، ضلع پشاور، مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 692846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/692846/پیرا-میڈیکس-کا-خیبر-پختونخوا-کے-ہسپتالوں-میں-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org