0
Wednesday 27 Dec 2017 13:34

پیرا میڈیکس کا خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان

پیرا میڈیکس کا خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس، ضلع پشاور، مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور فاٹا کی تمام ایجنسیوں سمیت صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس عدالتی ہڑتال کی گئی۔ جس کے تحت بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گئی۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر کے پیرا میڈیکل سٹاف کو آج علامتی ہڑتال میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کی ہے اور تاکید کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔ اسی اتفاق و اتحاد کی بدولت ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے۔ اگر حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہمارے جائز مسائل و مطالبات کے حل میں سنجیدہ رویہ نہ اپنایا اور فوری طور پر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات نہ کئے تو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 27 دسمبر سے ہسپتال کے پیرا میڈیکس اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیساتھ ساتھ 3 روز کیلئے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر علامتی احتجاج کر یں گے۔ 28 دسمبر 2017ء کو ڈیوٹی آورز کے بعد دن 01 بجے صوبہ بھر کے تمام یونٹس اور ہسپتالوں میں پرامن احتجاجی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوں گے، جس میں تمام سٹاف شرکت کرے گا۔ پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو 03 جنوری بروز بدھ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس، ضلع پشاور، مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 692846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش