QR CodeQR Code

جہاد اسلامی فلسطین کیجانب سے اس جمعہ کو بھی احتجاجی مظاہروں کا اعلان

28 Dec 2017 18:03

دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج جمعرات کو کرانہ باختری کے شمال میں واقع گاوں "سالم" میں ایک فلسطینی جوان کو ایک دستی بم اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ صہیونی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق اس دستی بم کو ناکارہ بنانے کیلئے ایک ماہر کو بلا لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قدس اور مسجد اقصٰی کیساتھ اعلان حمایت کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں۔ ادھر فلسطینی قیدیوں کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سال 2017ء میں چھ ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے مرکز کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک کی حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صہیونی حکومت نے گرفتاریوں کی کارروائیوں اور راتوں کو چھاپوں اور تفتیش میں اضافہ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ "فلسطین‌ الیوم" کی رپورٹ کے مطابق رافت حمدونہ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے خصوصی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2017ء میں 6400 فلسیطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج جمعرات کو کرانہ باختری کے شمال میں واقع گاوں "سالم" میں ایک فلسطینی جوان کو ایک دستی بم اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دستی بم کو ناکارہ بنانے کے لئے ایک ماہر کو بلا لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 693145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693145/جہاد-اسلامی-فلسطین-کیجانب-سے-اس-جمعہ-کو-بھی-احتجاجی-مظاہروں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org