QR CodeQR Code

مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محسود سمیت تمام دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں،وزیر اعظم گیلانی

20 Jun 2009 11:53

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرحد میں جاری آپریشن انتہائی مجبوری میں اس وقت شروع کیا گیا جب حکومت کی رٹ چیلنج کی گئی۔ بیت اللہ محسود سمیت کسی بھی دہشت گرد کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بیت اللہ محسود سمیت تمام دہشت گرد ہتھیار ڈال


پشاور:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرحد میں جاری آپریشن انتہائی مجبوری میں اس وقت شروع کیا گیا جب حکومت کی رٹ چیلنج کی گئی۔ بیت اللہ محسود سمیت کسی بھی دہشت گرد کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بیت اللہ محسود سمیت تمام دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں گورنر سرحد اویس احمد غنی اور وزیر اعلی سرحد امیر حیدر ہوتی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور فرینڈز آف پاکستان نے جس امدا کا اعلان کیا ہے اس میں سے کچھ مل چکی ہے اور کچھ پائپ لائن میں ہے۔ لیکن ہم نے امداد کا انتظار نہیں کیا بلکہ اپنے ہی بجٹ میں 50ارب روپے رکھ دئیے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بیت اللہ محسود اور دیگر طالبان کے سر کی قیمتیں لگا دی گئی ہیں اور ہماری فورسز اور عوام نے جس جرات مندی کے ساتھ دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے اس جذبے کے ساتھ وہ دہشت گرد قیادت کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔


خبر کا کوڈ: 6932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6932/مذاکرات-کا-سوال-ہی-پیدا-نہیں-ہوتا-محسود-سمیت-تمام-دہشت-گرد-ہتھیار-ڈال-دیں-وزیر-اعظم-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org