0
Saturday 20 Jun 2009 11:53

مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محسود سمیت تمام دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں،وزیر اعظم گیلانی

مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محسود سمیت تمام دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں،وزیر اعظم گیلانی
پشاور:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرحد میں جاری آپریشن انتہائی مجبوری میں اس وقت شروع کیا گیا جب حکومت کی رٹ چیلنج کی گئی۔ بیت اللہ محسود سمیت کسی بھی دہشت گرد کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بیت اللہ محسود سمیت تمام دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں گورنر سرحد اویس احمد غنی اور وزیر اعلی سرحد امیر حیدر ہوتی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور فرینڈز آف پاکستان نے جس امدا کا اعلان کیا ہے اس میں سے کچھ مل چکی ہے اور کچھ پائپ لائن میں ہے۔ لیکن ہم نے امداد کا انتظار نہیں کیا بلکہ اپنے ہی بجٹ میں 50ارب روپے رکھ دئیے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بیت اللہ محسود اور دیگر طالبان کے سر کی قیمتیں لگا دی گئی ہیں اور ہماری فورسز اور عوام نے جس جرات مندی کے ساتھ دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے اس جذبے کے ساتھ وہ دہشت گرد قیادت کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

خبر کا کوڈ : 6932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش