QR CodeQR Code

چوتھے جمعہ خشم کو صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، ہلال احمر فلسطین

29 Dec 2017 21:38

جمعیت ہلال احمر فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ 133 فلسطینی مظاہرین دریائے اردن کے کنارے کرانہ باختری میں جبکہ 40 فلسطینی مظاہرین غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمی ہونیوالوں میں سے 24 فلسطینی جو اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، وہ ان گولیوں سے آنیوالے زخموں کیوجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعے کو 170 سے زیادہ فلسطینی صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور ان کی جانب سے جنگی گولیاں چلانے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی برنا کی رپورٹ کے مطابق یہ چوتھا جمعہ خشم ہے کہ جس میں فلسطینی عوام، امریکی صدر ٹرامپ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ جمعیت ہلال احمر فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ 133 فلسطینی مظاہرین دریائے اردن کے کنارے کرانہ باختری میں جبکہ 40 فلسطینی مظاہرین غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والوں میں سے 24 فلسطینی جو اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، وہ ان گولیوں سے آنے والی زخموں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ادھر العالم ٹی وی چینل کی روپوٹ کے مطابق دریائے اردن کے کنارے کرانہ باختری میں ہسپتال کے ذرائع بتایا ہے کہ شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک فلسطینی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 693630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693630/چوتھے-جمعہ-خشم-کو-صیہونی-فورسز-کی-فائرنگ-سے-170-زائد-فلسطینی-زخمی-ہوئے-ہلال-احمر-فلسطین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org