0
Friday 29 Dec 2017 21:38

چوتھے جمعہ خشم کو صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، ہلال احمر فلسطین

چوتھے جمعہ خشم کو صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے، ہلال احمر فلسطین
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعے کو 170 سے زیادہ فلسطینی صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور ان کی جانب سے جنگی گولیاں چلانے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی برنا کی رپورٹ کے مطابق یہ چوتھا جمعہ خشم ہے کہ جس میں فلسطینی عوام، امریکی صدر ٹرامپ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ جمعیت ہلال احمر فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ 133 فلسطینی مظاہرین دریائے اردن کے کنارے کرانہ باختری میں جبکہ 40 فلسطینی مظاہرین غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والوں میں سے 24 فلسطینی جو اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، وہ ان گولیوں سے آنے والی زخموں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ادھر العالم ٹی وی چینل کی روپوٹ کے مطابق دریائے اردن کے کنارے کرانہ باختری میں ہسپتال کے ذرائع بتایا ہے کہ شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک فلسطینی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 693630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش