QR CodeQR Code

چاہتا تھا کہ کل ہی نواز شریف اور شہبازشریف کا دھڑن تختہ کر دیا جائے، شخ رشید

31 Dec 2017 00:52

اپنے ردعمل میں عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں سب کا فیصلہ ہی بڑا فیصلہ ہوتا ہے، میں نے اے پی سی میں کہا کہ اسمبلیوں میں استعفے ان کے منہ پر ماریں، میرا ایمان ہے کہ ان کو مہلت دینا ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج پاکستان عوامی تحریک کی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کے استعفے کے مطالبے کی تاریخ تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ہدایات پر آگے بڑھائی گئی، دونوں پارٹیز کا موقف تھا کہ انہیں تیاری کے لئے کچھ وقت دیا جائے، میں تو ان حکمرانوں کو ایک دن دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب کا فیصلہ ہی بڑا فیصلہ ہوتا ہے، میں نے اے پی سی میں کہا کہ اسمبلیوں میں استعفے ان کے منہ پر ماریں، میں تو چاہتا تھا کہ کل ہی نواز شریف اور شہبازشریف کا دھڑن تختہ کر دیا جائے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ میرا ایمان ہے کہ ان کو مہلت دینا ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 693635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693635/چاہتا-تھا-کہ-کل-ہی-نواز-شریف-اور-شہبازشریف-کا-دھڑن-تختہ-کر-دیا-جائے-شخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org