QR CodeQR Code

افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خود کش دھماکہ، 15 جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی

31 Dec 2017 18:59

صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑالیا، جب لوگ سابق ضلعی گورنرکی نماز جنازہ کے لئے اکٹھے ہو رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، صوبائی گورنر نے اس دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑالیا، جب لوگ سابق ضلعی گورنرکی نماز جنازہ کے لئے اکٹھے ہو رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 693791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/693791/افغانستان-میں-نماز-جنازہ-کے-دوران-خود-کش-دھماکہ-15-جاں-بحق-جبکہ-13-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org