0
Sunday 31 Dec 2017 18:59

افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خود کش دھماکہ، 15 جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی

افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خود کش دھماکہ، 15 جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، صوبائی گورنر نے اس دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑالیا، جب لوگ سابق ضلعی گورنرکی نماز جنازہ کے لئے اکٹھے ہو رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 693791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش