QR CodeQR Code

مسلم لیگ ق نے زرداری کے در پر ماتھا ٹیک دیا، چوہدری نثار

2 May 2011 23:18

اسلام ٹائمز:قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا کہ ایک دوسرے پر قتل، ملک دشمنی اور کرپشن کے الزامات لگانے والے آج بغل گیر ہوگئے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار جھوٹ، منافقت اور مفاد پرستی کی انتہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایک دوسرے پر قتل، ملک دشمنی اور کرپشن کے الزامات لگانے والے آج بغل گیر ہوگئے۔ ق لیگ نے آصف زرداری کے در پر ماتھا ٹیک دیا، جیسے مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح اقتدار کے بغیر ق لیگ کا قائم رہنا ناممکن ہے۔ دونوں جماعتیں آئندہ الیکشن میں عوام کو بے وقوف بنانے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 69407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69407/مسلم-لیگ-ق-نے-زرداری-کے-پر-ماتھا-ٹیک-دیا-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org