QR CodeQR Code

اسامہ مارا گیا،اب امریکا عراق و افغانستان سے نکل جائے،وینزویلا

3 May 2011 14:26

اسلام ٹائمز:وینزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مزید دہشت گردی سے نہیں کیا جاسکتا، اس لئے اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کی خبروں میں صداقت ہے تو اب امریکا کا اس خطے میں رہنے کا کا کوئی جواز نہیں بنتا


کراکاز:اسلام ٹائمز۔ وینزویلا نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان اور عراق سے فوری طور پر نکل جائے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مزید دہشت گردی سے نہیں کیا جاسکتا، اس لئے اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کی خبروں میں صداقت ہے تو اب امریکا کا اس خطے میں رہنے کا کا کوئی جواز نہیں بنتا اور اسے فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہئے۔ دوسری جانب میکسیکو، پیرو اور کولمبیا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 69542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69542/اسامہ-مارا-گیا-اب-امریکا-عراق-افغانستان-سے-نکل-جائے-وینزویلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org