0
Tuesday 3 May 2011 14:26

اسامہ مارا گیا،اب امریکا عراق و افغانستان سے نکل جائے،وینزویلا

اسامہ مارا گیا،اب امریکا عراق و افغانستان سے نکل جائے،وینزویلا
کراکاز:اسلام ٹائمز۔ وینزویلا نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان اور عراق سے فوری طور پر نکل جائے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مزید دہشت گردی سے نہیں کیا جاسکتا، اس لئے اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کی خبروں میں صداقت ہے تو اب امریکا کا اس خطے میں رہنے کا کا کوئی جواز نہیں بنتا اور اسے فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہئے۔ دوسری جانب میکسیکو، پیرو اور کولمبیا نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی کہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 69542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش