QR CodeQR Code

کراچی، آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

7 Jan 2018 16:43

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے کامیاب جلسوں کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ آج کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا جبکہ ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریوں کیلئے انتظامات جاری ہیں اور مقامی قائدین کیلئے بڑا سٹیج تیار کرلیا اور بڑی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے کامیاب جلسوں کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ آج کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا جبکہ ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے، جلسے سے اے پی ایم ایل کے مقامی رہنما اور سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جلسہ 5 بجے شروع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 695497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/695497/کراچی-آل-پاکستان-مسلم-لیگ-آج-لیاقت-آباد-فلائی-اوور-پر-پاور-شو-کا-مظاہرہ-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org