0
Sunday 7 Jan 2018 16:43

کراچی، آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

کراچی، آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریوں کیلئے انتظامات جاری ہیں اور مقامی قائدین کیلئے بڑا سٹیج تیار کرلیا اور بڑی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے کامیاب جلسوں کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ آج کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا جبکہ ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے، جلسے سے اے پی ایم ایل کے مقامی رہنما اور سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جلسہ 5 بجے شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 695497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش