QR CodeQR Code

امریکہ اور نیٹو کی طرف سے وزیرستان سے ملحقہ افغان صوبوں میں پاکستانی شدت پسندوں کو اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی کا انکشاف

3 May 2011 23:32

اسلام ٹائمز:امریکہ و نیٹو نے تحریک طالبان، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کو افغانستان کے صوبہ خوست جب کہ منگل باغ کے لشکر اسلام کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں باقاعدہ مراکز مہیا کئے ہوئے ہیں، جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارادتوں کو جاری رکھہ کر پاکستان کو غیرمحفوظ و ناکام ریاست ثابت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے


وزیرستان:اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقوں بالخصوص وزیرستان سے ملحقہ افغانستتان کے صوبوں میں امریکہ و نیٹو کی طرف سے پاکستانی طالبان و دیگر شدت پسند گروپوں کو اسلحہ و مالی امداد فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جن شدت پسند گروپوں کو امریکہ و نیٹو اسلحہ و مالی امداد فراہم کر رہے ہیں، ان میں تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور منگل باغ کا لشکر اسلام قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ و نیٹو نے تحریک طالبان، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کو افغانستان کے صوبہ خوست جب کہ منگل باغ کے لشکر اسلام کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں باقاعدہ مراکز مہیا کئے ہوئے ہیں، جہاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارادتوں کو جاری رکھہ کر پاکستان کو غیرمحفوظ و ناکام ریاست ثابت کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 69645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69645/امریکہ-اور-نیٹو-کی-طرف-سے-وزیرستان-ملحقہ-افغان-صوبوں-میں-پاکستانی-شدت-پسندوں-کو-اسلحہ-مالی-امداد-فراہمی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org