QR CodeQR Code

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

13 Jan 2018 10:28

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 21 فلسطینی شہید اور 3ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہو گیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 21 فلسطینی شہید اور 3ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین سے جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔


خبر کا کوڈ: 696685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696685/اسرائیلی-فوجیوں-کی-فائرنگ-سے-2-فلسطینی-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org