QR CodeQR Code

بلاول بھٹو عوام کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عبدالحکیم بلوچ

13 Jan 2018 15:22

مرکزی دفتر بلدیہ ملیر میں علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران رہنما پی پی نے کہا کہ سیاسی بصیرت رکھنے والے نوجوان بلاول بھٹو زرداری 2018ء میں وزیراعظم منتخب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، بلدیہ ملیر کے عوام کو جس منصوبے کیلئے بھی میری ضروت پڑے گی، میری خدمات اور فنڈز حاضر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر بلدیہ ملیر میں عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بصیرت رکھنے والے نوجوان بلاول بھٹو زرداری 2018ء میں وزیراعظم منتخب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو عوام کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، بلدیہ ملیر کے عوام کو جس منصوبے کیلئے بھی میری ضروت پڑے گی، میری خدمات اور فنڈز حاضر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 696736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696736/بلاول-بھٹو-عوام-کو-درپیش-مسائل-کا-ادراک-اور-انہیں-حل-کرنے-جذبہ-رکھتے-ہیں-عبدالحکیم-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org