0
Saturday 13 Jan 2018 15:22

بلاول بھٹو عوام کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عبدالحکیم بلوچ

بلاول بھٹو عوام کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، عبدالحکیم بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر بلدیہ ملیر میں عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بصیرت رکھنے والے نوجوان بلاول بھٹو زرداری 2018ء میں وزیراعظم منتخب ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، بلاول بھٹو عوام کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، بلدیہ ملیر کے عوام کو جس منصوبے کیلئے بھی میری ضروت پڑے گی، میری خدمات اور فنڈز حاضر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 696736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش