QR CodeQR Code

سانحہ قصور، زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، اعلان وزیراعلٰی خود کرینگے، ذرائع کا دعویٰ

13 Jan 2018 18:32

ذرائع کیمطابق زینب کا قاتل مبینہ طور پر بچی کا رشتے دار ہی ہے۔ زینب کے قاتل کو اندازہ ہوگیا تھا وہ بچنے والا نہیں اس لئے اس نے اپنے دوست سے ٹیلی فون پر کہا تھا کہ اسے کسی طرح قصور شہر سے فرار کروانے میں مدد دے۔ ذرائع کیمطابق آئی ایس آئی اور ایم آئی نے قاتل کی کال ٹریس کر لی اور اسکی گرفتاری کیلئے پولیس کو تمام معلومات فراہم کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ قصور میں معصوم بچی زینب کے قاتل کے حوالے سے انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب کا قاتل گرفتار ہوچکا ہے اور اس نے پولیس کی حراست میں اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زینب کا قاتل مبینہ طور پر بچی کا رشتے دار ہی ہے۔ زینب کے قاتل کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بچنے والا نہیں، اس لئے اس نے اپنے دوست سے ٹیلی فون پر کہا تھا کہ اسے کسی طرح قصور شہر سے فرار کروانے میں مدد دے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی اور ایم آئی نے قاتل کی کال ٹریس کر لی اور اس کی گرفتاری کیلئے پولیس کو تمام معلومات فراہم کر دیں۔ جن کے پیش نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اب قاتل کا ڈی این اے میچ کرنے کا عمل جاری ہے۔ حکومتی ذرائع نے بھی کہا ہے کہ زینب کا قاتل پنجاب پولیس کی حراست میں ہے۔ اعلان وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف پریس کانفرنس میں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 696795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/696795/سانحہ-قصور-زینب-کے-قاتل-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا-اعلان-وزیراعل-ی-خود-کرینگے-ذرائع-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org