0
Saturday 13 Jan 2018 18:32

سانحہ قصور، زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، اعلان وزیراعلٰی خود کرینگے، ذرائع کا دعویٰ

سانحہ قصور، زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، اعلان وزیراعلٰی خود کرینگے، ذرائع کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ قصور میں معصوم بچی زینب کے قاتل کے حوالے سے انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب کا قاتل گرفتار ہوچکا ہے اور اس نے پولیس کی حراست میں اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زینب کا قاتل مبینہ طور پر بچی کا رشتے دار ہی ہے۔ زینب کے قاتل کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بچنے والا نہیں، اس لئے اس نے اپنے دوست سے ٹیلی فون پر کہا تھا کہ اسے کسی طرح قصور شہر سے فرار کروانے میں مدد دے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی اور ایم آئی نے قاتل کی کال ٹریس کر لی اور اس کی گرفتاری کیلئے پولیس کو تمام معلومات فراہم کر دیں۔ جن کے پیش نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اب قاتل کا ڈی این اے میچ کرنے کا عمل جاری ہے۔ حکومتی ذرائع نے بھی کہا ہے کہ زینب کا قاتل پنجاب پولیس کی حراست میں ہے۔ اعلان وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف پریس کانفرنس میں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 696795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش