QR CodeQR Code

پرویز رشید غلط بیانی اور خوشامد کی وجہ سے ن لیگ میں سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، ترجمان چوہدری نثار

16 Jan 2018 12:53

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویزرشید کا یہ کہنا کہ چوہدری نثار علی خان شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اور غلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔ چوہدری نثار 1985، 1988، 1990اور 2013 میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سابق دو وزراء چوہدری نثار علی خان اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی۔ ترجمان چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں۔ صرف انہی دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔

ترجمان چوہدری نثار علی خان کا سینیٹر پرویزرشید کے انٹرویو پر ایک اور بیان سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پرویزرشید کا یہ کہنا کہ چوہدری نثار علی خان شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اور غلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔ چوہدری نثار 1985ء،1988،ء، 1990ء اور 2013ء میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈان خبر معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پرویزرشید کے کمیٹی کے سامنے مسلسل جھوٹ بولنے کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا۔ ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ غیرضروری بیان بازی کی بجائے حقائق قوم کے سامنے لانے کے لئے وہ اپنی حکومت کو ڈان خبر معاملے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے مجبور کریں۔


خبر کا کوڈ: 697453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/697453/پرویز-رشید-غلط-بیانی-اور-خوشامد-کی-وجہ-سے-ن-لیگ-میں-سیاسی-ارسطو-بنے-بیٹھے-ہیں-ترجمان-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org