0
Tuesday 16 Jan 2018 12:53

پرویز رشید غلط بیانی اور خوشامد کی وجہ سے ن لیگ میں سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، ترجمان چوہدری نثار

پرویز رشید غلط بیانی اور خوشامد کی وجہ سے ن لیگ میں سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں، ترجمان چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سابق دو وزراء چوہدری نثار علی خان اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی۔ ترجمان چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں۔ صرف انہی دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔

ترجمان چوہدری نثار علی خان کا سینیٹر پرویزرشید کے انٹرویو پر ایک اور بیان سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پرویزرشید کا یہ کہنا کہ چوہدری نثار علی خان شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اور غلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔ چوہدری نثار 1985ء،1988،ء، 1990ء اور 2013ء میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے جیتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈان خبر معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پرویزرشید کے کمیٹی کے سامنے مسلسل جھوٹ بولنے کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا۔ ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ غیرضروری بیان بازی کی بجائے حقائق قوم کے سامنے لانے کے لئے وہ اپنی حکومت کو ڈان خبر معاملے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے مجبور کریں۔
خبر کا کوڈ : 697453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش