QR CodeQR Code

بحرین میں گرفتار کئے گئے مظاہرین میں 25 فیصد تعداد بچوں کی ہے، ہیومن رائٹس

سايت خبری Al Alam , 4 May 2011 14:16

اسلام ٹائمز: بحرین ہیومن رائٹس سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران حکومت کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افراد کی ایک چوتھائی تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق سنٹر کے اہلکار عباس العمران نے کہا ہے کہ حکومتی اور سعودی سیکورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کئے گئے مظاہرین کی 25 فیصد بچوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی اور سعودی سیکورٹی فورسز کسی پر رحم نہیں کرتے اور حتی بچوں کو خواتین کو بھی اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہیں۔
انسانی حقوق سنٹر کے اہکار نے کہا کہ بحرینی اور سعودی سیکورٹی فورسز بچوں کے قتل، ان پر تشدد اور حتی انکے ساتھ جنسی زیادتی جیسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ عباس العمران نے کہا کہ سیکورٹی فورسز بڑے پیمانے پر بچوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرتی ہیں۔
ہیومن رائٹس سنٹر کے اہلکار نے کہا کہ بحرین میں اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان خلاف ورزیوں کے بارے میں شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں جسکے بعد بحرینی حکومت کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 69778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69778/بحرین-میں-گرفتار-کئے-گئے-مظاہرین-25-فیصد-تعداد-بچوں-کی-ہے-ہیومن-رائٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org